کرن جوہرکی تاریخی واقعات پر مبنی فلم ’’تخت‘‘ کا پوسٹر جاری کردیاگیا

10  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف ہدایتکار و فلمساز کرن جوہر نے تاریخی واقعات پر مبنی فلم ’’تخت‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا۔بھارتی فلم نگری کے مقبول ترین ہدایتکار و فلمساز کرن جوہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم ’تخت‘ کا پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ’میں آج بہت پرجوش ہوں اور فخر سے فلم میں شامل کاسٹ کا اعلان بھی کر رہا ہوں۔

کرن جوہر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ تاریخی واقعات پر مبنی فلم ’تخت‘ میں نامور اداکار رنویر سنگھ ،کرینہ کپور ،عالیہ بھٹ،انیل کپور، جھانوی کپور، بھومی پادنیکر اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم اگرچہ 2020 میں ریلیز ہوگی، تاہم اس کا نام سامنے آتے ہی یہ خبروں میں آگئی۔جہاں اس فلم میں پہلی جھانوی کپور اپنے چچا انیل کپور کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔وہیں اس فلم میں جھانوی کپور اور انیل کپور کے ساتھ رنویر سنگھ بھی پہلی بار کام کرتے نظر آئیں گے۔علاوہ ازیں اس فلم میں پہلی بار کرینہ کپور، جھانوی کپور اور رنویر سنگھ بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم میں عالیہ بھٹ بھی کرینہ کپور اور جھانوی کپور کے ساتھ پہلی بار جلوہ دکھاتی نظر آئیں گی۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم بھی بولی وڈ کی رواں برس ریلیز ہونی والی متنازع فلم ‘پدماوت’ کی طرح تاریخی کہانی پر مبنی ہوگی۔‘تخت’ کی کہانی مغل دور پر مبنی ہوگی اور اطلاعات ہیں کہ رنویر سنگھ اس میں مغل بادشاہ اورنگزیب کا کردار ادا کریں گے۔رنویر سنگھ جو ‘پدماوت’ میں علاؤ الدین خلجی بنے تھے اب اورنگزیب کا روپ دھاریں گے۔اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ اور کرینہ کپور ایک دوسرے کے مخالف یعنی جوڑے کی صورت میں کردار ادا نہیں کریں گے، بلکہ وہ بہن بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…