’’عاطف اسلم 80ہزار ڈالر لیکر بھارتیوں کے ہاتھوں بک گئے‘‘ نیویارک میں جشن آزادی پریڈ میں پاکستانی ملی نغموں کے بجائے بھارتی فلم کے گانے سنا ڈالے،پاکستانی پرچم پکڑنے سے بھی صاف انکار

8  اگست‬‮  2018

نیویارک (ٹی این ایس)معروف گلوکار عاطف اسلم کو جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا گانا سنانا مہنگا پڑ گیا، شرکاء ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقدہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا سنا ڈالا، عاطف اسلم کی جانب سے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج ہوگئی، شرکاء نے ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ کا بائیکاٹ کردیا۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے بھارتی گانے گائے اور پاکستانی ملی نغمے پیش کرنے کا مطالبہ رد کر دیا اور ساتھ ہی پاکستانی جھنڈا پکڑنے سے بھی انکار کیا جبکہ ان کے بھارتی اسپانسر اپنی مان مانی کرتے رہے۔اس موقع پر پاکستانیوں اور مقامی پاکستانی میڈیا سے بھی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔پاکستان ڈے پریڈ میں عاطف اسلم کو 80 ہزار ڈالرز کا معاوضہ دیا گیا جو آج تک کسی اور آرٹسٹ کو نہیں دیا گیا۔پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کا بائیکاٹ کیا جائے، گلوکار کو سوشل میڈیا پر بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا، بھارتی گانا گنگنانے والے عاطف اسلم نے پریڈ میں قومی پرچم تھامنے سے بھی انکار کردیا۔گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانا مناسب نہیں ہے، مجھ سے کوئی بھارتی گانے کی فرمائش کرتا تو منع کردیتا۔ندیم جعفری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا نہیں گانا چاہئے تھا، عاطف اسلم کے 90 فیصد گانے ہی بھارت میں ریلیز ہوئے ہیں۔گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ عاطف اسلم کو خیال کرنا چاہئے تھا، غلطی درگزر کردیں، جشن آزادی پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا نہیں گانا چاہئے تھا، امید کرتا ہوں گلوکار آئندہ اس چیز کا خیال رکھیں گے۔واضح رہے کہ نیویارک میں جشن آزادی پریڈ کے موقع پر بھارتی فلم کا مشہور گانا ’تیرا ہونے لگا ہوں‘ گایا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…