ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ وہ اور ابھیشیک بچن بطور ساتھی اور اداکارایک دوسرے کی عزت و احترام کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نیاداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ 8 سال بعد فلم ’’گلاب جامن ‘‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے
حوالے سے بتایا کہ وہ اور ابھیشیک بچن بطور ساتھی ایک دوسرے کی عزت و احترام کرتے ہیں اور اگر ایک لمحے کو کوئی یہ بھول بھی جائے کہ ہم میاں بیوی ہیں تو ہم ساتھی اداکار بھی ایک دوسرے سے بہت اچھے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں کیونکہ ہم بہت سی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔