خفیہ شادی کرنے کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی :اداکارہ نیہا دھوپیا

1  اگست‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)خفیہ شادی کر کے کیا کھویا کیا پایا‘ اس حوالے سے اب اداکارہ نیہا دھوپیا نے خاموشی توڑ دی۔اپنے ایک انٹرویو میں نہیا دھوپیا نے اعتراف کیا کہ انہیں خفیہ شادی کرنے کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے، کیوں کہ کئی لوگ اور مداح ان کی اچانک شادی سے ناخوش تھے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کرنے کے بعد اپنا موبائل فون چیک کیا تو وہ دنگ رہ گئیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں موبائل فون پر کم سے کم 600 پیغامات موصول ہوچکے تھے، جن میں انہیں مبارک باد دیے جانے کے بجائے انہیں گالیاں دی گئیں۔نیہا دھوپیا نے بتایا کہ کئی مداح اور لوگ ان کی اچانک شادی پر حیران رہ گئے اور لوگوں نے ان کے فیصلے کے خلاف نازیبا الفاظ بولے جن سے انہیں صدمہ پہنچا۔اداکارہ نے اچانک اور خفیہ شادی کے اپنے فیصلے کا تحفظ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر انگت بیدی اس حوالے سے کوئی بھی ابہام نہیں رکھتے تھے، انہوں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ یا تو وہ شادی کرلیں، یا پھر وہ ہمیشہ دوست بن کر رہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے، اس لیے ہم نے شادی کے فیصلے کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ بھارت بھر میں یا شوبز انڈسٹری میں خواتین کے جسمانی خدوخال یا ان کے انداز پر کس طرح انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں متعدد بار اپنی شخصیت اور اپنے جسمانی خدوخال کی وجہ سے نازیبا الفاظ سننے پڑے ہیں، یہاں تک کہ انہیں گالیاں بھی برداشت کرنی پڑیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…