ممبئی(آئی این پی)بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار اور معروف اداکارشاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر نے کہا ہے کہ وہ اداکارشاہد کپور سے بہت متاثر ہیں۔انہوں نے میڈیا کو اپنے اورشاہد کپور کے تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شاہد کپور ان کے لئے کسی رول ماڈل سے کم نہیں ہیں۔
ایشان کا شاہد کپور کی اداکاری کے بارے میں کہنا تھا کہ جب ان کی پہلی فلم ’’عشق وشق ‘‘2003میں ریلیز ہوئی وہ 8 سال کے تھے اور جب وہ شاہد کپور کے ساتھ سیٹ پر جاتے تھے تو یہ انہیں ایک خواب سا لگتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بھائی شاہد کپور سے بہت متاثر ہوں۔