ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی نے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے لئے سوشل میڈیا پر اپنی محبت پر مبنی وڈیو پیغام جاری کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رانی مکرجی نے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے لئے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کے لئے
اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشو ماں آپ جانتی ہیں کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں، صحت کی خرابی کی وجہ سے نئی دہلی میں شو میں شرکت نہ کرنے پر معافی چاہتی ہوں، میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آپ میرے لئے کیا معنی رکھتی ہیں، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے۔