ممبئی (شوبز ڈیسک) مادام تساؤ میں کئی سپر اسٹارز کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔مادام تساؤ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں نوجوان اداکار ورون دھون کے بھی مومی مجسمے میوزیم کی زینت بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون
بھی مادام تساؤ جائیں گے۔دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مادام تساؤ میوزیم انتظامیہ کی جانب سے پیمائش کی تصاویر شیئر کیں جب کہ شاہد کپور نے بھی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خوشخبری دی۔ یاد رہے کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ میں میاں بیوی کا کردار کیا تھا جسے مداحوں نے بیحد پسند کیا تھا۔