اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

علی ظفر نے بہت رہنمائی کی، فلمی سفر کا آغاز شاندار رہا، مایا علی

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ علی ظفر نے فلمی سفر کے آغاز میں ان کی بہت رہنمائی کی۔اپنے ایک انٹرویو میں مایا علی نے کہا ہے کہ فلم کے شعبے سے وابستہ ہونے سے پہلے بطورماڈل اوراداکارہ ٹی وی کے ساتھ بہترین کام کرچکی ہوں، جس کی وجہ سے مجھے ایک اچھے اوربڑے بینر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔مایا علی نے کہا کہ جب مجھے یہ پتہ چلا۔

میری فلمی دنیا کا سفرعلی ظفرکے ساتھ شروع ہورہا ہے توراتوں کی نیند اڑ گئی،کیونکہ علی ظفرایک بہت بڑے فنکارہیں اورپھربالی وڈ میں کام کرچکے ہیں توان کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ تھا لیکن جب ہم فلم کی شوٹنگ کیلیے سیٹ پرپہنچے توانھوں نے ایک لمحہ بھی مجھے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کتنے بڑے فنکار ہیں۔ انھوں نے دوستانہ ماحول میں میری رہنمائی کی اوردوسری جانب ہدایتکاراحسن رحیم نے بھی مجھے بہت سپورٹ کیا۔ اس لیے میرا فلمی سفرانتہائی شاندار انداز سے شروع ہوا ہے اورپہلے ہی پروجیکٹ کے بعد بہت سی یادیں میرے پاس موجود ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ فلم میں کام کرنے سے پہلے میں یہ سمجھتی تھی کہ یہ شعبہ بھی ٹی وی کی طرح ہی ہوگا اورمجھے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا لیکن فلم اورٹی وی میں کام کا فرق بالکل زمین اورآسمان کے فرق کی طرح ہے۔ میری خوش قسمتی کہہ لیں کہ ایک طرف توعلی ظفرمیرے مدمقابل تھے تودوسری جانب جاوید شیخ اورنیئراعجاز جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ ان سینئرفنکاروں نے میری رہنمائی بھی کی اورہم نے شوٹنگ کے دوران بہترین لمحات گزارے۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھے موضوعات پرفلمیں بننے کا رجحان نے مثبت تبدیلی کوفروغ دیا ہے اوراگریہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا توپھروہ وقت دورنہیں جب ہماری فلمیں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اوردیگرممالک میں بھی بڑے شوق سے دیکھی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…