اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرن جوہر رنویر سنگھ پر مہربان

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم میں چلبلے اداکار رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا۔بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے فلم میں رنویر کی اداکاری سے نہ صرف مداح بلکہ ہدایتکار بھی اْن کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ رنویر ہدایتکاروں کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں اور آج کل یکے بعد دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی کامیابی کے پیش نظرمعروف ہدایتکار کرن جوہر نے بھی رنویر کو اپنی نئی آنے والی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار کرن جوہر کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایتکار نے اپنی نئی آنے والی فلم کے اسکرپٹ پر کام مکمل کرلیا ہے اور وہ ایک بار پھر 2016 میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد فلم نگری کے میدان میں ہدایتکاری کے فرائض نبھاتے دکھائی دیں گے جب کہ وہ فلم کی شوٹنگ 2019 کی ابتداء میں شروع کرنے پر نظر ثانی بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…