پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ابھی خود کو اسٹار نہیں سمجھتی، اداکاری سیکھ رہی ہوں :جھانوی کپور

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی 25 سالہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کے دل جیت لیے۔جہاں ‘دھڑک’ میں جھانوی کپور اور اشان کھاتر کی اداکاری سے شوبز شخصیات متاثر نظر آئیں، وہیں فلم نے ابتدائی 2 دن میں 19 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرکے اچھا آغاز کیا۔

تاہم فلم کی کمائی ان توقعات سے کہیں کم ہے، جو فلم کی ریلیز سے قبل ہی کی جا رہی تھیں۔فلم کو تجزیہ نگاروں اور فلمی شخصیات کی جانب سے اچھا ریسپانس ملنے کے بعد جہاں جھانوی کپور اور اشان کھاتر خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں سری دیوی کی بیٹی فی الحال کوئی بھی ایسی بات کہنے سے گریز کر رہی ہیں، جن سے انہیں مستقبل میں پچھتانا پڑے۔‘دھڑک’ کے چرچوں کے بعد کئی فلمی شخصیات نے جھانوی کپور کو اسٹار بھی قرار دیا، تاہم وہ خود کو فی الحال اسٹار نہیں سمجھتیں۔انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھڑک کی کامیابی کے بعد جب جھانوی کپور سے بھارتی خبر رساں ادارے نے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو اس وقت اسٹار سمجھ رہی ہیں؟جس پر 25 سالہ جھانوی کپور نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت خود کو اسٹار نہیں سمجھتیں، بلکہ وہ اس وقت اداکاری سیکھ رہے ہیں اور وہ ایک اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں مصروف ہیں۔اسی طرح جب جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ ان کی پہلی فلم دھڑک میں ان کی اداکاری کی اب تک سب سے اچھی تعریف کس نے کی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی سب سے بہترین تعریف ان کے فلم ڈائریکٹر ششانک کھیتن نے کی۔جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ فلم ڈائریکٹر نے ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اداکارہ پر فخر ہے۔جھانوی کپور کے مطابق وہ ششانک کھیتن کے ان الفاظ کو اپنا اعزاز اور اپنی سب سے بہترین تعریف سمجھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…