جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آخر کار عالیہ بھٹ بھی اقربا پروری پربول پڑیں

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی خوربرواداکارہ عالیہ بھٹ بھی آخرکاربالی ووڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں سب سے زیادہ بالی ووڈ میں فنکاروں کی جانب سے بات ہوئی تووہ اقرباپروری پرتھی، جس پراداکاروں نے اپنی اپنی رائے دی اوراب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اس متعلق بول ہی پڑی ہیں۔عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ اقرباپروری سے متعلق کسی بھی اداکاریا فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے کیونکہ بالی ووڈ جیسی انڈسٹری میں اقرباپروری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکاروں کے لیے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

اور اگر یہ ہی سب میرے ساتھ بھی ہو تو یقینی طور پر میرا دل بھی بری طرح ٹوٹے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا اقرباپروری ہرجگہ موجود ہے، بس کسی کے لیے اس کا اچھا یا برا وقت بھی بہت معنی رکھتا ہے، فلم انڈسٹری میں آپ کولوگوں کومحظوظ کرنا ہوتا ہے جواپنے آپ میں مشکل کام ہے، ایک اچھا دکھنے والا اداکاراکثر پیچھے رہ جاتا ہے اورکبھی کبھی ایک عام سا دکھنے والا اداکاراپنی بہترین اداکاری سے آگے نکل جاتا ہے۔اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک مایہ ناز ہدایتکار کی بیٹی ہیں لیکن انکی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ نے مجھے آگے بڑھنے میں بہت زیادہ مدد دی تومحنت بھی بہت ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…