کراچی (شوبز ڈیسک) کراچی میں سابقہ ماڈل اور فری لانس صحافی عینی علی خان فلیٹ میں آگ لگ جانے کے باعث دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق آرٹلری میدان تھانے کی حدود کلب روڈ تھرڈ فلور فلیٹ نمبر تیرہ میں ہفتے کی صبح اچانک آگ بھڑ ک اٹھی۔ پولیس اورفائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا،تاہم کمرے میں آ گ
کی شدت کی وجہ سے دھواں بھر گیا جس سے فیلٹ میں موجود 38سالہ خاتون قراۃ العین عرف عینی جاں بحق ہوگئیں۔ متوفیہ نجی میگزین میں فری لانس صحافی تھیں، نجی میگزین کے ایڈیٹر حسن زیدی کے مطابق متوفیہ میگزین میں کالم نگار اور ڈاکو منٹری پرو ڈکشن میں کام کر رہی تھیں ، متوفیہ کی لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد ورثا ء کے سپر د کر دیا گیا۔