اداکارہ بھی انسان ہوتے ہیں،ہمیں بھی عام لوگوں کی طر ح ٹریٹ کیا جائے :کاجول

22  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اس لیے ہمیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیاجائے۔اداکارہ کاجول کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا سحرکبھی ختم نہیں ہوتا۔ کاجول کے جتنے پرستار ماضی میں تھے اس سے کہیں زیادہ آج ہیں۔ جب کہ صحافی اور فوٹوگرافرز ان کی ایک تصویر لینے کے لیے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔

تاہم کاجول کو صحافیوں اورفوٹوگرافرزکا یہ رویہ پسند نہیں اور انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے پاپارازی(فیشن فوٹوگرافرز)کو خوب کھری کھری سنائیں اور کہا آپ چاہے کہیں بھی جائیں، عام لوگوں کی طرح کافی پینے جائیں یا جم جائیں، پاپارازی وہاں موجود ہوتے ہیں اورہر وقت اداکاروں کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔کاجول نے کہا اگراتفاق سے آپ نے اس وقت اچھے کپڑے نہ پہنے ہوں یا تیار نہ ہوئے ہوں تو آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جج کیا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں آپ کو بالکل فیشن سینس نہیں ہے یا آپ کوکپڑے پہننے کی بھی تمیز نہیں ہے۔ کاجول نے پاپارازیوں کے اس رویے کو نہایت خراب قراردیا۔کاجول نے فوٹوگرافرز اورصحافیوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کیا ہم نارمل اور عام انسان نہیں ہیں یا کیا ہم انسان ہی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا وہ دوسروں کی جانب سے کیے جانیوالے تبصروں سے متاثر ہوتی ہیں وہ بچپن سے ایسی ہیں۔ کاجول نے سوال کرتے ہوئے کیا ایک عام انسان ہر وقت تیار ہوکر رہتا ہے؟

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…