پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’’بھارت ‘‘دیشا پٹانی کیلئے مہنگی ثابت ہوئی‘زخمی ہونے پر ہسپتال داخل

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ دیشا پٹانی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ سے قبل ہی تربیت کے دوران زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں۔فلم ’باغی‘ ٹو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ دیشا پٹانی سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خود کو کردار میں ڈھالنے کے لئے شوٹنگ سے قبل ہی تربیت لینا شروع کر دیتی ہیں تاکہ کردار کو بخوبی نبھایا جا سکے جب کہ اداکارہ آج کل اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اور اسی سلسلے میں انہوں نے شوٹنگ سے قبل ٹریننگ شروع کردی ہے۔تاہم اس دوران خود کو زخمی کر بیٹھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشا فلم ’بھارت‘ کو لیکر خاصی سنجیدہ ہیں۔

جس کے لئے وہ دن رات بھرپور تربیت حاصل کررہی ہیں اور اسی تربیت کے دوران وہ گٹھنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بْری طرح زخمی ہو چکی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ کو ڈاکٹروں کی جانب سے سخت جسمانی مشق سے اجتناب کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ زخم جلد ٹھیک ہوسکیں اور دیشا ایک ہفتے بعد شروع ہونے والی فلم کی شوٹنگ میں سلمان خان کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کرسکیں۔واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ سلمان خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ سب سے بڑے بجٹ سے تیار ہونے والی فلم 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…