رنبیر کپور نے ارشد وارثی سے سرکٹ کا کردار چھین لیا

20  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے رنبیر کپور نے معروف اداکار ارشد وارثی کی فلم ’منا بھائی‘ کے نئے سیکوئل سے چھٹی کرادی۔بھارتی فلم نگری میں چاکلیٹی ہیرو سمجھے جانے والے اداکار رنبیر کپور کو فلم ’سنجو‘ ایسی راز آئی کہ اْن کے سامنے نئی فلمز کی آفر کی لائن لگ گئی ہے، رنبیر کپور تمام بڑے ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں۔

اور اسی وجہ سے رنبیرنے کئی اداکاروں کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں اور اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے فلم ’منا بھائی‘ میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی چھٹی کرادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے کیریئر کو نئی روح پھونکنے والے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی مشہور زمانہ فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے ہدایتکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے نئے سیکوئل میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی جگہ اس بار رنبیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاجارہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فلم میکرز نے رنبیر کی بڑھتی مقبولیت اور سنجے دت کے ساتھ اْن کی زبردست کیمسٹری کے پیش نظر اداکار کو مشہور کردار سرکٹ کیلئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچا سکے۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور ان دنوں فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ یش راج کے بینر تلے بننے والے فلم ’شمشیرا‘ میں سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…