پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میں اب کچھ عرصے کے لیے ولن نہیں بنوں گا،اداکار جم سربھ

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ متنازع اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر تو شاندار کامیابی حاصل کی، تاہم شائقین نے فلم کی کاسٹ کی بہترین اداکاری کے لیے بھی اسے سراہا، جن میں سے ایک اداکار جم سربھ ہیں جو ’سنجو‘ میں منفی کردار ادا کرتے نظر آئے۔جم سربھ نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2016 کی کامیاب فلم ’’نیرجا‘‘ کے ساتھ کیا۔

جس میں سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس فلم میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا، جس میں ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔اس کے بعد ہدایت کاروں نے انہیں اور بہت سی فلموں میں کاسٹ بھی کیا، تاہم کردار صرف منفی پیش کیے۔البتہ اب جم سربھ کا ماننا ہے کہ وہ عرصے تک ولن کے کردار یا منفی کرداروں کو قبول نہیں کریں گے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جم کا کہنا تھا کہ میں اب کچھ عرصے کے لیے ولن نہیں بنوں گا، یہ اس لیے نہیں کہا کہ مجھے ایسے کردار یا ایسی اداکاری پسند نہیں، بلکہ اس لیے کیوں کہ میں اب کچھ نیا کرنا چاہتا ہوں،یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں جم سربھ نے منشیات فروش کا کردار ادا کیا، جو اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کا حصہ بنی۔بولی وڈ میں ڈیبیو سے قبل جم سربھ ٹھیٹر میں اداکاری کرتے تھے، جہاں انہوں نے بہت سے منفرد کردار ادا کیے، جن میں ایکشن اور رومانوی دونوں شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں تھیٹر ڈراموں میں اس وقت سے کام کررہا ہوں جب میں اسکول میں تھا، میرا کام پھر کبھی رکا نہیں، صرف 5 مہینوں کے لیے میں نے اداکاری چھوڑی تھی تاہم بعدازاں میں اس ہی فیلڈ میں واپس آگیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…