اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے مختصر ٹریلر میں اہم پہلوؤں کو پیش کرنے کی ناکام کوشش

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا کے ایک ساتھ بنائے گئے تمام پروجیکٹس نے مداحوں کو خوب متاثر کیا، تاہم کیا ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ بھی اس طرح ہی متاثر کرپائے گی؟فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مرکزی اداکاروں کے کردار سامنے آگئے۔2 منٹ 46 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کو پیش کیا۔

جو ایک دوسرے سے بیانتہا محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی شادی تب تک نہیں ہوگی جب تک فہد کی بڑی بہن کی شادی نہیں ہوجائے گی اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔فلم کے ٹریلر میں بہت سے مزاحیہ لمحات بھی سامنے آئے جیسے ایک موقع پر گیم شو کا منظر پیش کیا جب فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات وہاں موجود میزبان سے تحفے مانگ رہے ہیں۔یقیناً آپ کو بھی ہماری طرح پاکستان کے بہت سے نامور گیم شوز کے میزبان یاد آگئے ہوں گے، جن میں سے ایک خود فہد مصطفیٰ بھی ہیں۔تاہم فلم کی کہانی کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی، کیوں کہ ایک مختصر ٹریلر میں فلم کے اہم پہلوؤں کو پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔حال ہی میں فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوا تھا، جس کے بعد اس فلم کے ٹریلر سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوگئیں تھی، تاہم فلم کا پہلا ٹریلر بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا۔امید ہے فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نبیل قریشی اور فضا علی میرزا کی باقی فلموں ’ایکٹر ان لا‘، ’نامعلوم افراد‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی طرح کامیاب ثابت ہوگی۔’’لوڈ ویڈنگ‘‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…