اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جھانوی کپور کی ’’دھڑک‘‘ کو پاکستان میں سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبز ڈیسک) بالی وڈ پربرسوں راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’ دھڑک‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔بالی وڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ دھڑک ‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلئے پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔ فلم کا سنسر شو گذشتہ روز لاہور میں ہوا ، شو میں شامل اراکین نے بغیر کسی اعتراض کے فلم کو عام نمائش کی اجازت دے دی ۔ڈائریکٹر شاشانک کائیتن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی زبان

کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’’سائرات‘‘ کا ری میک ہے جو کالج میں زیر تعلیم دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کی محبت پر مبنی ہے۔فلم ترقی پذیر معاشروں میں پائے جانے والی قدامت پسندی اوربرادری ازم کے باعث پیش آنے والے مسائل بالخصوص آنر کلنگ پربھی روشنی ڈالتی ہے ۔ فلم کی لیڈ کاسٹ لیجنڈ فنکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشا ن کھتر شامل ہیں جن کی بے مثال اداکاری نے فلم کو چار چاند لگا دیے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’ دھڑک ‘‘کی کامیابی سے بالی وڈ کی کہکشاں میں دو نئے اسٹار فنکاروں کا اضافہ ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…