نیویارک (شوبز ڈیسک) ٹی وی سٹار ثمن انصاری نے امریکہ میں دوسری شادی کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ثمن انصاری نے
شادی اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے بچوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔یاد رہے کہ ثمن انصاری بے شمار ڈراموں میں یاد گار کردار اداکرچکی ہیں۔