جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

44سالہ فردین خان چند سال غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)’‘نو انٹری‘’ اور’ ’لو کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والے 44 سالہ فردین خان گزشتہ کئی سال سے منظر عام سے غائب تھے۔فردین خان گزشتہ 8 سال سے کسی فلم میں بھی نہیں دکھائی دیے، ان کی آخری فلم ‘دولہا مل گیا 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی۔2 سال قبل ان کی ایسی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن میں ان کا وزن کافی بڑھا ہوا تھا اور وہ موٹاپے کا شکار نظر آ رہے تھے۔

ان کی موٹاپے کی تصاویر 2016 اور 2017 تک وائرل ہوتی رہیں، جسکے بعد انہوں نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے خود پر ہونے والی تنقید پر لوگوں کو کرارا جواب دیا تھا۔مداحوں اور لوگوں نے وزن بڑھ جانے اور موٹاپے کا شکار ہوجانے کے بعد فردین خان پر طرح طرح کے فقرے کسنا شروع کیے تھے اور ان کے لیے نامناسب کمنٹس دیے تھے۔جس پر اداکار نے خود پر ہونے والی تنقید پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھاانہیں وزن بڑھ جانے اور موٹاپے کی وجہ سے کوئی پشیمانی نہیں۔ اداکار نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کہا تھا کہ وہ ان کے کمنٹس پڑھ کر تفریح حاصل کرتے ہیں۔اب 2 سال بعد پہلی بار فردین خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔حیران کن طور پر فردین خان ماضی کی طرح فٹ اور ہینڈسم نظر آئے، انکا اضافی وزن ختم ہوچکا تھا۔بھارتی صحافی وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اداکار کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ہینڈسم روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حیران کن طور پر فردین ماضی کی طرح ہینڈسم دکھائی دیئے۔اداکار نے ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز تو دیئے، تاہم انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔یہ پہلا موقع تھا کہ اداکار کو وزن بڑھ جانے کے بعد دیکھا گیا۔فردین خان گزشتہ 8 سال سے کسی فلم میں بھی نہیں دکھائی دیے، ان کی آخری فلم ‘دولہا مل گیا’ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی۔44 سالہ فردین خان نے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد فیروز خان کے ساتھ فلم ‘پریم اگن’ سے کیا تھا۔فردین خان نے 2005 میں نتاشا مدھوانی سے شادی کی اور 2017 میں ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، جس کی تصویر انہوں نے ٹوئیٹر پر شیئر کی تھی، تاہم اس وقت بھی اضافی وزن کی وجہ سے لوگوں نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…