منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پریانکاچوپڑا فلم کی کمائی سے حصہ لینے والی پہلی اداکارہ ہوں گی

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں گزشتہ چند سالوں سے فلموں کی بڑھتی ہوئی بزنس نے جہاں اداکاروں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، وہیں اب اداکار فلموں کی کمائی سے حصہ بھی لینے لگے ہیں۔بولی وڈ میں فلموں کی کمائی سے حصہ لینے کا رواج بھی خانز نے متعارف کرایا تھا اور اب تک صرف سلمان خان، شاہ رخ اور عامر خان سمیت اکشے کمار جیسے اداکار ہی اس نئے رواج سے فائدہ حاصل کر رہے تھے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم‘سنجو’ کے حوالے سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس کی کمائی سے سنجے دت کو بھی حصہ ملے گا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ پگی چوپس وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو آنے والی فلم میں کام کرنے کے بدلے نہ صرف معاوضہ لیں گی، بلکہ اس کی کمائی سے بھی حصہ حاصل کریں گی۔آنے والی فلم ’’اسکائی از پنک‘‘ یعنی آسمان گلابی ہے میں اداکاری کرنے کے بدلے 35 سالہ پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے بھی حصہ لیں گی۔ اگرچہ ابھی فلم کی ٹیم اور اداکارہ کے درمیان اس حوالے سے حتمی معاہدہ نہیں ہوا، تاہم اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کو فلم کی کمائی سے بھی شیئر دیے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کو کمائی سے کتنا حصہ دیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ انہیں فلم کی مجموعی کمائی کا 10 فیصد دیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ اس فلم میں ادکارہ ایک کم عمر لڑکی کی والدہ کا کردار ادا کریں گی اور ان کی بیٹی کا کردار اداکارہ زائرہ وسیم کرتی نظر آئیں گی۔شونالی بوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فرحان اختر بھی شامل ہوں گے، جو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…