کراچی (شوبز ڈیسک)سپر ہٹ فلم ’ایکٹر اِن لا‘ اور ’نامعلوم افراد‘ کی پسندیدہ جوڑی یعنی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ’لوڈ ویڈنگ‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی فلموں کی تاریخ میں پہلی بار کسی فلم کا اینیمیٹڈ ٹیزر ریلیز ہوا ہے، جس نے دھوم مچادی ہے۔فلم کے پہلے ہی ٹیزر نے ہی اس بات کو واضح
کردیا تھا کہ فلم کے مرکزی اداکار فہد مصطفی کو شادی کرنے کا شوق ہے جس کے لیے وہ اپنی والدہ پر زور ڈال رہے ہیں۔فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس میں پنجابی مزاح کا تڑکا بھی شامل ہے۔لوڈ ویڈنگ کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔