فلم ’’طیفا اِن ٹربل‘‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

15  جولائی  2018

کراچی (شوبز ڈیسک)فلم ’’طیفا اِن ٹربل‘‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا فلم بینوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔اس فلم میں مایا علی اور علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔خوبرو اداکارہ مایا علی اپنی آنے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کی تشہیر بھرپور انداز میں کر

رہی ہیں اور اس دوران ان کا فیشن اور اسٹائل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے لیے آنیہ فواد کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا ہے جن میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔اس دوران انہوں نے فیشن کے جدید انداز کو ترجیح دی ہے اور وہ روایتی ملبوسات میں کم ہی نظر آئیں۔فلم کی تشہیر کے دوران ایک موقع پر انہوں نے سیاہ نیٹ کے پھولدار اسکرٹ کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی، ساتھ ہی مشہور برانڈ گوچی کی بیلٹ بھی ان کے لباس میں نمایاں تھی۔مایا نے فلورل اسکرٹ کے ساتھ ہائی پومز ہیلز کو ترجیح دی جس نے مجموعی طور پر ان کے اسٹائل کو چار چاند لگا دیئے۔مایا کے مغربی طرز کے رنگین پینٹ شرٹ لباس نے بھی مداحوں کو خوب متاثر کیا جس میں انہوں نے پیلے رنگ کی بوٹم پینٹ کے ساتھ آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کی۔ اداکارہ لاہور کے بعد اب دبئی کے دورے پر ہیں، اس دوران بھی انہوں نے منفرد اسٹائل اپنایا اور چست اسکرٹ کا انتخاب کیا، جس کے ساتھ کیے گئے براؤن اسموکی آئی میک میں وہ ہر بار کی طرح دلکش دکھائی دیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…