اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تنقید کے بعد اداکارہ اسکارلٹ جانسن کی فلم میں مرد بننے سے معذرت

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور متعدد فلموں میں ویمن سپر ہیرو بننے والی 37 سالہ اسکارلٹ جانسن نے خود پر تنقید کیے جانے کے بعد آنے والی فلم‘رب اینڈ ٹگ’ میں مرد بننے سے معذرت کرلی۔اس فلم میں اسکارلٹ جانسن کو ایک ایسے مرد کا کردار ادا کرنا تھا، جو پیدائشی طور پر خاتون تھا، تاہم بعد ازاں وہ جنسی مسائل کی وجہ سے بطور مرد اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

اداکارہ نے گزشتہ ماہ گزشتہ ماہ جون میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ آنے والی فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کریں گی۔رواں ماہ 7 جولائی نشریاتی ادارے اے پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسکارلٹ جانسن کی جانب سے ‘رب اینڈ ٹگ’ نامی فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کرنے کے لیے اعلان کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔اداکارہ پر ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور خود ٹرانس جینڈر اداکاروں نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ جب خصوصی افراد کا کردار ادا کرنے کے لیے خصوصی افراد موجود ہیں تو اداکارا کو یہ کردار کرنے کی کیا ضرورت ہے۔خود پر حد سے زیادہ تنقید کے بعد اب اداکارہ نے فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کرنے سے معزرت کرلی۔خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے تنقید کے بعد فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلم کی ٹیم سے معذرت کرلی۔اپنے بیان میں اسکارلٹ جانسن نے مزید بتایا کہ ہمارا سماج ٹرانس جینڈر افراد کے مسائل کو ماضی کے مقابلے اب زیادہ بہتر انداز میں سمجھ اور اسے حل کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…