بالی ووڈ میں اب تو رقص کوموضوع بناکر فلمیں بنائی جارہی ہیں‘سارہ لورین

15  جولائی  2018

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ پاپ میوزک اور رقص کے جدید انداز ان دنوں مغرب ہی نہیں بلکہ مشرقی ممالک میں بسنے والی نوجوان نسل کی اولین پسند بن چکے ہیں تاہم اگر منفرد اورمشکل ڈانس فلموں میں دکھائے جائیں توشائقین سے بہتررسپانس مل سکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ

ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بننے والی فلموں میں میوزک اوررقص پر خاص توجہ دی جاتی ہے جس کی بدولت فلموں کا بزنس کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کا ہوتا ہے۔ یہی نہیں بالی ووڈ میں تواب رقص کے شعبے کو اتنی اہمیت دی جانے لگی ہے کہ وہاں پر رقص کوموضوع بناکر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹی وی چینلز رقص اورمیوزک سے وابستہ نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے شوپیش کیے جاتے ہیں، جس میں شرکت کر کے باصلاحیت نوجوان فنکارراتوں رات سپراسٹار بن جاتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کی بات کریں توہمارے ہاں ایسے پروگرام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایک طرف توپرائیویٹ چینلز نوجوانوں کے فن کومتعارف کروانے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کریں اور دوسری جانب ہمارے ہاں بننے والی جدید ٹیکنالوجی کی فلموں میں میوزک اور رقص کے شعبے پرخاص توجہ دی جائے۔ اس سلسلہ میں بیرون ممالک سے کوریوگرافروں کی خدمات حاصل کی جائیں توزیادہ بہترنتائج سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…