لڑکوں نے ماڈل واداکار آمنہ بابر سے معافی مانگ لی

15  جولائی  2018

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے 3 نوجوان لڑکوں کی ٹصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ لڑکوں نے انہیں راہ چلتے ہوئے سڑک پر ہراساں کیا۔اپنی پوسٹ میں آمنہ بابر نے بتایا تھا کہ مذکورہ لڑکے ان کا پیچھا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نازیبا اشارے بھی کرتے رہے اور اس دوران آمنہ کی والدہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔آمنہ نے مزید بتایا ۔

یہ لوگ دن کی روشنی میں انہیں ہراساں کرتے رہے تاہم وہاں موجود کسی بھی شخص نے ان لڑکوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔بعدازاں آمنہ کی والدہ نے انہیں دھمکی دی جس کے بعد یہ لڑکے فوری وہاں سے چلے گئے۔تاہم اب آمنہ بابر نے کہا ہے کہ انہیں ہراساں کرنے والے لڑکوں نے ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے معافی مانگ لی۔ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لڑکوں کی جانب سے معافی کے لیے کیے جانے والے پیغام کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔اداکارہ کی جانب سے لڑکوں کی جانب سے معافی کے لیے کیے جانے والے پیغام میں ان کی جانب سے معافی مانگنے کی منت کو پڑھا جا سکتا ہے۔معافی کے لیے پیغام کرنے والے لڑکے نے لکھا ہے کہ ان کی عمر ابھی محض 16 سال ہے اور وہ اس وقت مئٹرک کے امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ساتھ ہی معافی نامے میں آمنہ بابر کو لڑکے نے باجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی خراب ہوجائے گی، اس لیے انہیں معافی کیا جائے۔آمنہ بابر نے معافی مانگنے والے لڑکا کا نام بھی چھپا دیا، جب کہ انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی ان کی تصویر بھی انسٹاگرام سے ہٹادی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…