پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سنجے دت کی بیٹی کا بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے کہا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بالی ووڈ میں بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن ’’سنجو‘‘ کی ناقابل یقین کامیابی کے

باوجود تریشالا کی جانب سے فلم یا اپنے والد سے متعلق کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے والد سنجے دت سے متعلق مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس پر ایک مداح نے تریشالا سے سوال کیا کہ آپ کے اپنے والد سنجے دت کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں اور والدین بغیر رہنا کیسا لگتا ہے جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد سنجے دت کے ساتھ ایسے ہی تعلقات ہیں جیسے ایک بیٹی کے اپنے والد کے ساتھ ہوتے ہیں اورمجھے والدین کے ساتھ رہنے کا کوئی احساس نہیں ہے کیوں کہ میں کبھی ان کے ساتھ نہیں رہی میں بچپن سے ہی اپنے نانا اور نانی کے ساتھ رہی ہوں۔ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ اپنے والد جیسی ہیں یا والدہ ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرا غصہ اور رویہ اپنے والد جیسا ہے جب کہ نرم دلی اور محبت بھرا برتاؤ والدہ کی طرح ہے۔ایک اور مداح نے سوال پوچھا کہ اگر بالی ووڈ سے آپ کو ایک اچھی فلم کی آفر آئے تو آپ کا کیا جواب ہوگا؟ تریشالا نے کہا ’’شکریہ میرا بالی ووڈ انڈسٹری میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی جن سے ان کی ایک ہی بیٹی تریشالا دت ہیں اور ان کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں جب کہ ان کی تیسری بیوی منیاتا دت سے انہیں ایک بیٹا شاہران دت اور بیٹی اقرا دت ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…