دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی امریکی ماڈل کایلی جینر کوچندہ دینے کی مہم جاری

14  جولائی  2018

نیویارک (شوبز ڈیسک)عام طور پر چندہ مہم ایسے افراد کے لیے چلائی جاتی ہے، جو معاشی طور پر کمزور ہوں یا جنہیں پیسوں کی سخت ضرورت ہو۔تاہم ایک یہودی شخص نے حال ہی میں دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی بننے کے قریب امریکی ماڈل، ٹی وی اسٹار اور بیوٹیشن کایلی جینر کے لیے چندہ مہم شروع کرکے انوکھی مثال قائم کردی۔لیکن اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ کئی افراد نے 90 کروڑ ڈالر کی مالک

کایلی جینر کو مزید امیر بنانے کے لیے چندہ فراہم بھی کیا۔جی ہاں، برطانوی فیشن میگزین ‘ہارپر بازار’ کی رپورٹ کے مطابق جوش اوسٹرو وسکی نامی یہودی شخص نے 20 سال سے بھی ایک ماہ کم عمر ماڈل و ٹی وی اسٹار کایلی جینر کو جلد سے جلد 100 کروڑ ڈالر کی مالک بنانے کے لیے ا?ن لائن چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کردی۔دی فیٹ جیوش کے نام سے اپنے انسٹاگرام پیج پر یہودی شخص نے کایلی جینر کے لیے شروع کی گئی چندہ مہم کی پوسٹ بھی شیئر کی، جس کے بعد کئی لوگوں نے دنیا کی کم عمر ترین امیر لڑکی کو چندہ دینا شروع کیا۔‘گو فنڈ می’ کے نام سے بنے پلیٹ فارم پر بنائے گئے خصوصی چندہ مہم کے پیج پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد افراد نے کایلی جینر کو 5 سے 10 ڈالر کا چندہ دیا۔تاہم ایک صارف نے جلد ہی دنیا کی امیر ترین لڑکی کا اعزاز حاصل کرنے والی لڑکی کو 100 ڈالر بھی عطیہ کیے۔امریکی جریدے ’فوربس‘ نے حال ہی میں امریکا کی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری کی، جس میں جریدے نے کایلی جینر کو پہلے نمبر پر رکھا۔فوربز کے مطابق کایلی جینر 20 سال کی عمر میں 90 کروڑ امریکی ڈالر کی مالک بننے والی لڑکی ہیں۔اگرچہ کایلی جینر کو 20 سال کی عمر میں سب سے امیر ہونے والی لڑکی کا اعزاز دیا گیا، تاہم وہ امریکا کی امیر ترین خواتین میں مجموعی طور پر 27 ویں نمبر پر ہیں۔کایلی جینر کو کم عمر ترین امیر لڑکی قرار تو دیا گیا، تاہم ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ابھی تک وہ 100 کروڑ ڈالر کی مالک نہیں بنیں، جس وجہ سے انہیں مکمل طور پر ابھی سے اب پتی نہیں کہا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…