جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں،پریانکا چوپڑا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں امریکی گلوکار نک جونس سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔انہوں نے امریکی گلوکار سے تعلقات اور جلد ہی ان سے منگنی کی خبروں کی باتیں سامنے آنے کے بعد پہلی بار اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔اگرچہ 35 سالہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل بھی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کر چکی ہیں ۔

وہ جلد سے جلد شادی کرکے ڈھیر سارے بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے ماضی میں محبت اور فیمنزم کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے اور انہوں نے کبھی بھی محبت کو شادی اور شادی کو فیمنزم سے جوڑنے کی بات نہیں کی۔اب انہوں نے ایک بار پھر محبت، شادی اور فیمنزم کے حوالے سے اپنے خیالات اور خواہشات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔امریکی شوبز نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ شادی سے عورت کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی شادی سے کوئی خاتون چھوٹی یا بڑی ہوجاتی ہے۔پگی چوپس کے مطابق انہیں شادی جیسے رشتے اور رسم سے بے حد لگاؤ ہے اور کئی معاملات کو سامنے رکھنے کے بعد اس بات کی حامی ہیں کہ انسان کو جلد سے جلد شادی کرنی چاہیے۔پریانکا چوپڑا نے شادی اور فیمنزم کے درمیان تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ شادی کسی بھی خاتون کو بڑی یا چھوٹی فیمنزسٹ بناسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…