لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار استاد شفقت علی خان کو واشنگٹن امریکہ میں سفیر برائے امن مقرر کر دیا گیا،استاد شفقت علی خان نے پاکستانیوں کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ گائیکی کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے ہی امن و استحکام کا پرچار کر رہے ہیں،اب وہ مزید پیار کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں گے۔