ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے چند روز قبل اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ ان کے پرستاروں کیلئے یہ خبر کسی شاک سے کم نہ تھی۔ہائی گریڈ کینسرکی تشخیص کے بعد سونالی ان دنوں نیو یارک میں زیرعلاج ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل سائٹس پر اپنے مداحوں اور دیگر شوبز ساتھیوں سے بھی رابطے میں رہتی ہیں جوان کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔حال ہی میں باہمت اداکارہ نے کینسرکیخلاف جنگ کے آغاز سے قبل بنائی گئی ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ اپنے بالوں کی قربانی دے رہی ہیں۔