اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں پر فلم بنانے کا فیصلہ

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (شوبز ڈیسک)تھائی لینڈ کے زیر آب غار میں پھنسے اسکول فٹبال ٹیم کے 12 کم عمر کھلاڑیوں کو باحفاظت نکالنے کے بعد فلم کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تھائی لینڈ کے مقامی فٹبال کلب کے 12 کم عمر کھلاڑی 23 جون کو اپنے کوچ کے ہمراہ شمالی صوبے یانگ رائی کے معروف غار تھیم لوانگ میں پکنک منانے گئے تھے لیکن علاقے میں بارشوں کے بعد سیلاب آنے کی وجہ سے غار میں پانی بھرگیا۔

جس کے باعث تمام بچے کوچ سمیت غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔بعدازاں تھائی لینڈ کی بحریہ سمیت برطانوی، امریکی اور دیگر ممالک کے غوطہ خوروں کی مدد سے بچوں اور کوچ کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم اس تمام صورتحال کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے ہالی ووڈ کے پروڈیوسر نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام نہ صرف بچوں کو نکالنے میں مدد فراہم کرنے والے اداروں کی محنت دکھائی جائے گی بلکہ بچوں اور ان کے والدین کے جذبات بھی شامل کیے جائیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھالینڈ کے غار میں پھنس جانے والے بچوں کے واقعے پر دو پروڈکشن کمپنیز فلم بنانے کی دوڑ میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں جن میں سے ایک پیور فلکس نامی امریکن اسٹوڈیو نے دوران آپریشن ہی فلم بنانے کا اعلان کردیا تھا اور اسی حوالے سے وہاں موجود ریسکیو کارکنان سے تفصیلی معلومات حاصل کرنا شروع کردی تھیں۔اسٹوڈیو کے شریک بانی مائیکل اسکوٹ کا کہنا ہے کہ غار کے آپریشن کے دوران جان کا نذرانہ دینے والے تھائی بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر سمان گنان کے ساتھ میری اہلیہ تھیں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے وہ تمام مناظر دیکھے کہ کس طرح سے وہاں آپریشن کیا گیا اور بچوں کو باحفاظت باہر نکالا گیا یہی وجہ ہے کہ یہ آپریشن میرے لئے ذاتی دلچسپی کا باعث ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…