لاہور(شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ پاکستانی گلوکار سجاد علی کی بڑی مداح نکلیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونیوالے اے پی پی این اے کنونشن میں میوزیکل لائیو کنسرٹ کے دوران نیہا نے سجاد علی کا مقبول گانا ’’ہر ظلم تیرا یاد ہے ‘‘ گنگنایا جس پر انہیں خوب داد ملی ۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والے اے پی پی این اے کنونشن میں میوزیکل لائیو کنسرٹ کے دوران نیہا ککر نے
سجاد علی کا مقبول گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ گنگنایا اور انہیں خوب داد دی۔ بھارتی گلوکارہ کا پرفارمنس کے درمیان کہنا تھا کہ سجاد علی بہت زبردست گاتے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب کسی بھارتی فنکار کی جانب سے سجاد علی کی آواز کو سراہا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ بھی ’رونے نہ دیا‘ گانا ری ٹوئیٹ کرچکی ہیں۔ جبکہ گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے بھی سجاد علی کے گانے ’لگا دیا دل‘ کو بہترین قرار دیا تھا۔