نوازالدین کو راجیو گاندھی کو ‘‘پٹھو‘‘ کہنا مہنگا پڑ گیا

12  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف بھارت کے سابق وزیر اعظم کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی اورسیف علی خان ان دنوں بھارت کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز’’سیکرڈ گیمز‘‘میں کام کررہے ہیں، یہ سیریز شہر میں ہونے والے جرائم، سیاست اور کرپشن سے متعلق ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ یہ تمام جرائم کس طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں تاہم نواز الدین صدیقی اس ویب سیریز کے باعث مشکل میں پڑگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ’’سیکریڈ گیمز‘‘کی 6 جولائی کو نشر ہونیوالی قسط میں نوازالدین صدیقی نے سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں’’پھٹو‘‘ کہا تھا جس کے باعث نوازالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت مغربی بنگال کے کانگریس کمیٹی کے رکن راجیو سنہا نے درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیریز کے پروڈیوسر اور نیٹ فلیکس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی شخصیت بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ سیریز میں حقائق کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…