اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ سونالی باندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق اداکارہ کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے۔بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سونالی باندرے نے گزشتہ ہفتے یہ روح فرسا خبرسنائی تھی کہ وہ ہائی گریڈ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ سونالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے مداحوں سمیت شوبز سے وابستہ دیگر افراد پر بھی بجلی بن کر گری۔ تاہم سونالی نے کینسر سے ہار نہیں مانی اور انہوں نے سوشل میڈیا پرکینسر کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کی غرض سے نیویارک میں موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونالی باندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے تحت سونالی بیندرے کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے ان کا کینسر ہائی گریڈ اسٹیج تک پہنچاجو کینسر کی ایک خطرناک شکل ہے۔ سونالی باندرے کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو طویل عرصے سے جسم میں درد کی شکایت تھی لیکن وہ اپنے جسم میں ہونے والے درد کو نظر انداز کرتی رہیں اور جب درد ناقابل برداشت ہوگیا اوران کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ گئی تب انہوں نے ٹیسٹ کروائے، جس میں کینسر کی تصدیق ہوگئی، اگر وہ وقت پر ٹیسٹ کرالیتیں تو شروعات میں ہی بیماری کا پتہ چل جاتا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…