روم (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اٹلی میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے، انہیں کچھ دیر ہسپتال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے علاقے سارڈینیا میں جارج کلونی کی
موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ہواجس میں وہ زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جارج کلونی کو شدید نوعیت کے زخم نہیں آئے۔ 57 سالہ جارج کلونی فلم کی شوٹنگ کیلئے جا رہے تھے جب ان کی موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر ماری۔