بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

کپل شرما کی نئی تصاویر نے مداحوں کو تشویش زدہ کردیا

datetime 9  جولائی  2018 |

مبئی (شوبز ڈیسک) کپل شرما وہ نام ہے، جن کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں، مگر لگتا ہے کہ حالیہ عرصے میں سامنے آنے والی مشکلات نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ان کی ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی تصاویر سامنے آئیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ وہی کامیڈین ہیں جن کی شخصیت کافی وجیہہ رہ چکی ہے۔

تاہم اب ان کی نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کے ایک سپراسٹور کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جن کے سامنے گزشتہ ماہ کی تصاویر بھی زیادہ بہتر محسوس ہوتی ہیں۔ نئی تصاویر نے کپل شرما کے پرستاروں میں خدشات کی لہر دوڑا دی ہے جنھوں نے معروف کامیڈین کی صحت کے لیے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔ ان نئی تصاویر میں کپل شرما کا جسمانی وزن گزشتہ ماہ سے بھی بہت زیادہ نظر آرہا ہے، توند نکلی ہوئی ہے جبکہ آنکھیں سوجی ہوئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ان تصاویر میں صحیح معنوں میں کپل شرما ناقابل شناخت نظر آرہے ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما اپنی منگیتر کے ساتھ چھٹیاں منانے ایمسٹرڈیم گئے ہوئے تھے اور ان نئی تصاویر کے حوالے سے ٹوئٹر صارفین نے معروف کامیڈین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کے ساتھ جسمانی وزن بھی کم کریں۔ خیال رہے کہ کپل شرما اس وقت تک ٹی وی اسکرین پر حکمرانی کرتے رہے، جب تک ان کے ساتھی کامیڈین سنیل گروور سے ایک پرواز کے دوران لڑائی نہیں ہوگئی۔ مختلف رپورٹس کے بعد کیرئیر میں آنے والی مشکلات، ڈپریشن، الکحل کی لت اور غیر پیشہ ورانہ رویے نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا۔ جنوری 2017 میں سنیل گروور سے لڑائی کے بعد ان کا زوال شروع ہوا اور پہلے ان کا شو کپل شرما شو بند ہوا، جس کے بعد انہوں نے خرابی صحت کی بناءپر وقفہ بھی لیا۔ کچھ عرصے پہلے وہ ایک اور شو کے ساتھ واپس آئے، مگر اسے بھی چند اقساط کے بعد بند کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…