اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

پہلی پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘روس میں ریلیز ہونے کے لیے تیار

datetime 9  جولائی  2018 |

کراچی (شوبز ڈیسک)آنے والی ایکشن کامیڈی رومانٹک فلم ’‘طیفا ان ٹربل’‘ جہاں گلوکار و اداکار علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی، وہیں اس فلم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوگا کہ وہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جسے روس میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ فلموں کے حوالے سے روس پڑوسی ملک بھارت اور چین سے چھوٹی مارکیٹ ہے، تاہم اسے فلم کی مرکزی مارکیٹس کی اہمیت حاصل ہے۔پاکستانی فلموں کے علاوہ ۔

روس بھر میں بھارتی، چینی، ایرانی اور ہولی وڈ فلمیں ریلیز کی جاتی رہیں ہیں۔یہی نہیں بلکہ روس میں جرمن، فرینچ اور دیگر ممالک کی فلمیں بھی ریلیز ہوتی آئی ہیں۔اگرچہ پاکستان اور روس کے ثقافتی تعلقات اتنے خراب بھی نہیں رہے، تاہم آج تک روس میں کسی پاکستانی فلم کو وہاں نمائش کا موقع نہ ملا، لیکن اب علی ظفر کی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ کو وہاں ریلیز کیا جائے گا۔علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کا روسی زبان میں جاری کیا گیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم وہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جسے روس میں ریلیز کیا جائے گا۔انہوں نے ‘طیفا ان ٹربل’ کی روس میں نمائش کو پاکستان کے لیے فخر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کو وہاں بھی رواں ماہ 20 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔جہاں اس فلم کے ذریعے علی ظفر لولی وڈ ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہیں اداکارہ مایا علی بھی اس فلم کے ذریعے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ہدایت کار احسن رحیم کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔اس فلم کو لائٹ اینگل کے بینر تلے پاکستان، روس اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بیک وقت 20 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں مایا علی اور علی ظفر کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی اور محمود اسلم بھی شامل ہیں۔علی ظفر اس فلم کے نہ صرف مرکزی اداکار ہیں بلکہ وہ اس کے شریک لکھاری اور پروڈیوسر بھی ہیں۔اس فلم کا ٹریلر اور ایک گانے ‘میں آئٹم سانگ نہیں کروں گی’ اور ‘چن وے‘ نے پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…