بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

اکشے اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز میں تنازع

datetime 9  جولائی  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز کا معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور جان ابراہم کی سپر ہٹ جوڑی نے ’گرم مصالحہ، دیسی بوائز ، ہاؤس فل ٹو اور ڈشوم ‘جیسی کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جب کہ دونوں کے درمیان دوستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے۔

اکثر اداکار ایک دوسرے کو بھائی اور استاد کہتے تھے لیکن اب اداکاروں کے درمیان فلم نگری سے شروع ہونے والی دوستی میں فلمیں ہی دراڑ بن گئیں اور ایک ہی تاریخ میں فلموں کی ریلیز کا معاملہ اب تنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم ’گولڈ ‘ اور معروف اداکار جان ابراہم کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ستیا میوا جیئتے ‘ کی ریلیز 15 اگست کے روز ہی تنازع کی وجہ بن گئی ہے جس پر اداکار جان ابراہم نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکشے کمار میرے اچھے دوست ہیں لیکن اْن کا اپنی فلم’ گولڈ ‘ کو 15 اگست کے روز ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ انتہائی پریشان کن ہے۔جان ابراہم کے بیان پر اکشے کمار بھی خاموش نہ رہے اور لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو دوسرے اداکار کی فلم کے ساتھ اپنی فلم بھی ریلیز کرنی چاہیے اور اگلی بار بھی میں ایسا ہی کروں گا حتیٰ کہ ہم سب کو عید، دیوالی اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر بھی فلم ریلیز کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…