جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

شاہ رخ خان جلد اپنی اگلی فلم ’‘سلیوٹ‘ ‘کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے

datetime 8  جولائی  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بہت جلد اپنی اگلی فلم ‘سلیوٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے، جس میں ان کے ساتھ کام کرنے والی مرکزی اداکارہ کے لیے دو ٹاپ ہیروئنز کا نام سامنے آگیا ہے۔فلم ’سلیوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایشوریا رائے بچن اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا نام سانے آیا۔فلم سے قریبی ذرائع کے مطابق فلم ساز طویل عرصے سے اداکارہ ڈھونڈ رہے تھے۔

جنہوں نے ایشوریا اور دپیکا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلم کے ہدایت کار مہیش میتھائی جلد اس کی حتمی کاسٹنگ کا اعلان کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان سے قبل بولی وڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کو اس فلم میں مرکزی کردار کی آفر دی گئی تھی، تاہم انہوں نے پروڈیوسر کو تجویز دی کہ وہ ان کی جگہ شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کریں۔عامر خان نے شاہ رخ سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ بادشاہ کو قائل کیا کہ وہ فلم میں کام کرنے کی حامی دیں کیوں کہ اس کا اسکرپٹ بیحد شاندار ہے۔خیال رہے کہ فلم ’سلیوٹ‘ بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے جس میں شاہ رخ خان خلاباز کا کردار ادا کریں گے۔راکیش شرما ہندوستان کے پہلے ایئر فورس پائلٹ تھے، جنہوں نے 1984 میں خلاء کا سفر کیا تھا۔راکیش شرما ’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن‘ (آئی ایس آر او) اور ’سوویت انٹرکوسموس اسپیس پروگرام‘ کے مشترکہ پروگرام کے تحت خلاء میں گئے تھے۔راکیش شرما نے خلاء میں 7 دن، 21 گھنٹے اور 40 منٹ تک قیام کیا تھا۔راکیش شرما کی اس وقت عمر 68 برس ہوچکی ہے۔شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم’ ’زیرو‘‘ کی شوٹنگ مکمل کررہے ہیں جسے رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…