فلم’ ’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کاایک اور سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

8  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد ایک اور سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی ناکام فلم بھی کم سے کم 100 کروڑ کا بزنس کرتی ہے جس کی تازہ مثال رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ریس تھری‘ ہے۔

جس نے باکس آفس پر تو کامیابی کے جھنڈے گاڑھے لیکن کمزور کہانی اور ایکشن کی وجہ سے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تاہم سلو میاں نے مداحوں کی پسندیدہ فلم ’ ایک تھا ٹائیگر‘ کے ایک اور سیکوئل کی حامی بھرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان ایک بار پھر یش راج فلم بینر تلے علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد ایک اور سیکوئل کے ساتھ تہلکہ مچانے آرہے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی شروع ہو چکی ہے۔پچھلے دو سیکوئل میں ٹائیگر کا کردار ادا کرنے والے دبنگ اداکار سلمان خان نے بھی فلم کے تیسرے سیکوئل میں ٹائیگر کے کردار کے لئے حامی بھرلی ہے جب کہ فلم کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا لیکن فلم کی کہانی اور دیگر کرداروں کے لئے کام جاری ہے اور فلم کا اسکرپٹ رواں سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2017 دنیا بھر میں 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ سلمان اور کترینہ کی 2012 میں ریلیز کی گئی سپر ہٹ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کا سیکوئل ہے جس میں سلو میاں نے بھارتی اور کترینہ نے پاکستانی ایجنٹ کا کردارنبھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…