ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ جو ان دنوں اپنی کسی فلم کی شوٹنگ کے بجائے یورپ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہیں، ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔اگرچہ شاہ رخ اور ان کے خاندان کی جانب سے گرمیوں میں یورپ کے متعدد خوبصورت مقام کی سیر و تفریح کی تصاویر بھارتی میڈیا میں بھی شائع ہوئی ہیں۔

تاہم ان کے دورے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی یورپ کے دورے کے دوران اپنے اہل خانہ کی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔تاہم شاہ رخ خان کے خاندان کے یورپی دورے کی تمام تصاویر پر بحث ایک طرف اور ان کی 18 سالہ بیٹی سہانا خان کی تصاویر پر بحث دوسری طرف۔ماضی کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی بحث اور تنقید کا موضوع شاہ رخ خان کی نوجوان بیٹی کی بولڈ تصاویر ہی تھیں۔سہانا خان کے نام سے مداحوں کی جانب سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور لوگوں نے بولڈ تصاویر دیکھنے کے بعد سہانا خان کو شرم اور اپنے والد کی عزت کرنے کا درس دیا۔شاہ رخ خان کے خاندان کی یورپ کے سیر کی تصاویر کی کہانی گوری خان کی جانب سے رواں ماہ 2 جولائی کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی شاہ رخ کی اپنے بیٹوں ابرام اور آرین خان کی تصویر سے ہوئی۔اس تصویر میں تینوں باپ اور بیٹوں کے ایک ہی اسٹائل میں سن گلاسز، جوتے اور کپڑے پہنے دیکھا جاسکتا ہے، ان کی اس تصویر پر لوگوں نے کئی تعریفیں کمنٹس کیے۔سہانا خان کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سہانا خان کی انتہائی بولڈ انداز میں کھیچی گئی تصویر پر نہ صرف ہنگامہ کھڑا ہوگیا بلکہ کئی لوگوں نے اس تصویر پر جارحانہ کمنٹس کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی بیٹی کو شرم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

اس تصویر میں سہانا خان کو انتہائی مختصر کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ ان کے ساتھ تصویر میں ان کی کزنز ارجن اور عالیہ سمیت بھائی ابرام کو بھی ان جیسے ہی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ان کی اسی تصویر پر سب سے زیادہ بحث کی گئی اور سہانا خان کو اپنے والد کی عزت کرنے سمیت اپنے مذہب اسلام کا بھرم رکھنے کی تلقین بھی کی گئی۔کچھ لوگوں نے مختصر کپڑوں میں ان کی تصویر کو اداکارہ سنی لیونی سے بھی بدتر قرار دیا، جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ سہانا خان کے ایسے انداز سے ان کے والد کی عزت مٹی میں مل گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…