رنویرسنگھ کی فلم’ ’83‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

6  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’83‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے فلم میں رنویر کی اداکاری سے نہ صرف مداح بلکہ ہدایتکار بھی دنگ رہ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ رنویر ہدایتکاروں کی پہلی ترجیح بھی بن گئے اور اب تک متعدد فلمیں سائن کرچکے ہیں جن میں سے ایک سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ بھی ہے جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

معروف بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بریکنگ نیوز دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ 10 اپریل 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم ’83‘ کی کہانی 1983 کے آئی سی سی ولڈ کپ ٹرافی کی فاتح ٹیم بھارت کے گرد گھومتی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو تھے جب کہ فلم میں رنویر سنگھ سابق کرکٹر کا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…