معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میرا کام ہے‘عالیہ بھٹ

6  جولائی  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ جیسی فلمی انڈسٹری میں اداکاراؤں کو ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے مدمقابل سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم بدلتے دور کے ساتھ اب یہ خیال بھی کافی کافی حد تک تبدیل ہوچکا ہے، جس کی ایک مثال اداکارہ عالیہ بھٹ خود ہیں۔عالیہ بھٹ جو اپنے کیریئر میں شاندار پرفارمنسز کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں وہ نہیں چاہتی کہ ان کا مقابلہ حریف اداکاراؤں سے کیا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’جس وقت آپ کو اس بات پر یقین ہوجائے کہ کوئی چیز آپ کو ملنی چاہیے، تو مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اسے کنڑول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر واقعی آپ کسی چیز کیے حقدار ہیں تو وہ آپ کو ضرور ملے گی‘۔25 سالہ اداکارہ کے مطابق ’میں اپنے معاوضے کی وجہ سے کسی ایسی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کروں گی جس کی کہانی مجھے پسند آئی ہو، میں کوئی دوسرا راستہ نکالنے کی کوشش کرتی ہوں، کیوں کہ معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میرا کام ہے۔عالیہ بھٹ اس وقت اپنی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔عالیہ نے مزید کہا کہ ‘میں اس بات کا اثر اپنے انتخاب پر نہیں ہونے دیتی، نہ میں اپنی اہمیت کم کرتی ہوں اور نہ ہی خود کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دیتی ہوں، میں کسی اور اداکارہ سے مقابلہ نہیں کرتی۔اداکارہ کو اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ بولی وڈ میں پروڈیوسرز کس طرح کام کرتے ہیں۔عالیہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم پر پیسے لگانے کا سیدھا تعلق ان لوگوں سے ہے جن کو آپ تھیٹر میں یہ فلم دکھانے کے لیے بلارہے ہیں، جتنے لوگ ورن دھون کی فلم تھیٹر میں دیکھنے جاتے ہیں میں ان سب کو اپنی فلم کے لیے تھیٹر نہیں لاسکتی، ورن زیادہ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ عالیہ اور ورن نے ایک ساتھ 2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا۔اس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ اور ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں کام کرچکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بولی وڈ میں اداکار اور اداکاراؤں کو ملنے والے معاوضے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…