پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ورن دھون مجھ سے زیادہ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں،عالیہ بھٹ

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ جیسی فلمی انڈسٹری میں اداکاراؤں کو ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے مدمقابل سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم بدلتے دور کے ساتھ اب یہ خیال بھی کافی کافی حد تک تبدیل ہوچکا ہے، جس کی ایک مثال اداکارہ عالیہ بھٹ خود ہیں۔ عالیہ بھٹ جو اپنے کیریئر میں شاندار پرفارمنسز کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں وہ نہیں چاہتی کہ ان کا مقابلہ حریف اداکاراؤں سے کیا جائے۔

ڈی این اے انڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’جس وقت آپ کو اس بات پر یقین ہوجائے کہ کوئی چیز آپ کو ملنی چاہیے، تو مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اسے کنڑول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر واقعی آپ کسی چیز کیے حقدار ہیں تو وہ آپ کو ضرور ملے گی‘۔ عالیہ نے مزید کہا کہ ‘میں اس بات کا اثر اپنے انتخاب پر نہیں ہونے دیتی، نہ میں اپنی اہمیت کم کرتی ہوں اور نہ ہی خود کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دیتی ہوں، میں کسی اور اداکارہ سے مقابلہ نہیں کرتی‘۔ اداکارہ کو اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ بولی وڈ میں پروڈیوسرز کس طرح کام کرتے ہیں۔ عالیہ کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی فلم پر پیسے لگانے کا سیدھا تعلق ان لوگوں سے ہے جن کو آپ تھیٹر میں یہ فلم دکھانے کے لیے بلارہے ہیں، جتنے لوگ ورن دھون کی فلم تھیٹر میں دیکھنے جاتے ہیں میں ان سب کو اپنی فلم کے لیے تھیٹر نہیں لاسکتی، ورن زیادہ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں‘۔ یاد رہے کہ عالیہ اور ورن نے ایک ساتھ 2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ اور ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بولی وڈ میں اداکار اور اداکاراؤں کو ملنے والے معاوضے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔25 سالہ اداکارہ کے مطابق ’میں اپنے معاوضے کی وجہ سے کسی ایسی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کروں گی جس کی کہانی مجھے پسند آئی ہو، میں کوئی دوسرا راستہ نکالنے کی کوشش کرتی ہوں، کیوں کہ معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میرا کام ہے‘۔ عالیہ بھٹ اس وقت اپنی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…