سنجے دت کی پہلی بیٹی ’سنجو‘ سے ناخوش

5  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کو تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا تاہم فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا، لیکن سنجے دت کے گھر والے اس فلم میں بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ اب تک کسی کو معلوم نہیں۔ تاہم اب رپورٹس ہیں کہ اداکار کی پہلی بیٹی تریشالا دت فلم سنجو سے کافی ناخوش ہیں۔ سنجے کی بیٹی تریشالا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔

تاہم جب گزشتہ ہفتے فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، تو تریشالا نے خاموشی اختیار کرلی۔’سنجو‘: سوانح حیات یا شخصیت کو مثبت پیش کرنے کی کوشش؟ رپورٹس کے مطابق تریشالا جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سنجے دت کے ساتھ اپنی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں انہوں نے فلم سنجو کے حوالے سے کچھ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کیا۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ تریشالا اس فلم سے خوش نہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ سنجے دت کی سوانح حیات میں تریشالا یا ان کی والدہ کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ سنجے دت کی پہلی اور دوسری شادی ان کی سوانح حیات پر مبنی فلم میں نہیں دکھائی گئی۔ سنجے دت کی شادی 1987 میں ریچا شرما سے ہوئی تھی، تاہم یہ دونوں 1996 میں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ ان کی بیٹی تریشالا اپنی آنجھانی والدہ ریچا اور سنجے دت دونوں سے کافی قریب رہی۔ ’سنجو‘ ریلیز کے پہلے ہی دن 2018 کی سب سے بڑی فلم ثابت فلم سنجو میں سنجے کی تیسری اور موجودہ اہلیہ منیاتا کا کردار دیا مرزا نے ادا کیا، جو پوری فلم میں نظر آتی رہیں تاہم ریچا یا تریشالا کا فلم میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سنجے کی دوسری شادی 1998 میں بھارتی ماڈل ریہا پلائی سے ہوئی تھی، جو 2008 میں ختم ہوئی، جبکہ منیاتا سے اس ہی سال سنجے نے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ تریشالا کے سنجے دت سے ناراض ہونے کی خبر اس لیے بھی سامنے آئی، کیوں کہ 2017 میں ریلیز ہوئی سنجے کی فلم ’بھومی‘ کی تشہیر میں تریشالا اداکار کے ساتھ ساتھ پر ایونٹ میں شریک ہوئیں۔ تاہم سنجو کی پروموشنز میں تریشالا کسی مقام پر نظر نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ فلم سنجو کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی پر بھی فلم میں سنجے کی دونوں اہلیہ اور بہنوں کے کردار کو نہ پیش کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…