لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و پروڈیو سر حریم فاروق نے کہا کہ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، اس وقت کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ مسائل سے دوچارلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے سے جہاں ان کوکچھ لمحوں کیلئے اپنی پریشانی بھول جائے گی، وہیں وہ آئندہ بھی سینما گھروں کا رخ کرینگے۔ اس وقت سب سے زیادہ
ضروری فلم بینوں کو سینما گھر لانا ہے۔اس کیلئے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔حریم فاروق نے کہا کہ پروڈکشن اداکاری سے زیادہ مشکل کام ہے، اس میں آپ کو فلم کی شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں کہیں بھی آپ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھی خود کو بھگتنا پڑتا ہے۔ پروڈکشن میرے لیے بالکل ایک نیا تجربہ تھا۔