ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

رنبیر اور سنجے کی نئی فلم’’شمشیرہ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور سنجو بابا کی نئی فلم ’شمشیرہ‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کو چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے لئے فلم نگری میں نئے دور کا آغاز کہا جارہا ہے جس میں انہوں نے سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرکے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے والے رنبیر ’سنجو بابا‘ کے ساتھ ہی اگلی فلم کررہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’شمشیرا‘ میں

رنبیر کپور، سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے جس میں اْن کے مدمقابل معروف اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’شمشیرا‘ 31 جولائی 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اس سے قبل رنبیر کپور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شمشیرا عین وہی فلم ہے جس کی مجھے تلاش تھی، ہندی کمرشل فلم دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور فلمی ہیرو کا ایک خاکہ میرے ذہن میں سمایا ہوا ہے، شمشیرا نے مجھے وہ سب کچھ کرنے کی اجازت دی جو کچھ میں سوچتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس پروجیکٹ کے ساتھ میری جذباتی وابستگی ہونے لگی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…