میڈرڈ (شوبز ڈیسک)خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا مقابلہ حسن جیت لیا ہے، تو اسے جھوٹ نہ سمجھیں، بلکہ یہ سچ ہے۔اسپین کے شہر مالقہ میں چھٹے سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں
سے آنے والی 23حسیناؤں نے حصہ لیا۔مختلف راونڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 8 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا، جب کہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 26سالہ اینجلا پونس نامی خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔