جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاروی وائنسٹن پر جنسی جرائم کی مزید فرد جرم عائد‘10سال قید ہوسکتی ہے

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (شوبز ڈیسک)ہولی وڈ پروڈیوسر 66 سالہ ہاروی وائنسٹن پر امریکا کی خصوصی عدالت نے جنسی جرائم اور ’ریپ‘ کی مزید فرد جرم عائد کرتے ہوئے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ ان پر مزید فرد جرم عائد کی جاسکتی ہیں۔ہولی وڈ پروڈیوسر پر جنسی جرائم اور ’ریپ‘ کے تحت پہلے بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اب ایک بار پھر ان پر 3 میں سے ایک خاتون کو ’ریپ‘ کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

رواں برس 31 مئی کو بھی امریکی شہر نیویارک کی گرینڈ جیوری نے ان ’ریپ‘ اور جنسی جرائم کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔66 سالہ پروڈیوسر پر گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران مختلف اوقات میں کم سے کم 100 خواتین و اداکاراؤں کو جنسی ہراساں اور’ریپ‘ کرنے کا الزام ہے۔ ان پر نیویارک کی گرینڈ جیوری میں کیس زیر سماعت ہے۔ان کے خلاف سب سے پہلے گزشتہ برس اکتوبر میں اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں کئی نامور اداکاراؤں نے ان پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق گرینڈ جیوری میں شامل نیویارک کے معروف علاقے منہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس آر وینسی جونیئر نے پروڈیوسر پر ایک خاتون کو 2006 میں بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم عائد کی۔جج کا کہنا تھا کہ گرینڈ جیوری نے ہولی وڈ پروڈیوسر کے خلاف اپنی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے، اگر ان کے خلاف مزید ثبوت سامنے آئے تو ہاروی وائنسٹن سنگین سزا بھگتنا پڑے گی۔دوسری جانب ہاروی وائنسٹن کے وکیل نے اپنے مؤکل پر عائد کی گئی نئی فرد جرم کو بھی جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا۔گرینڈ جیوری نے پروڈیوسر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت رواں ماہ 9 جولائی تک ملتوی کردیا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرینڈ جیوری آئندہ سماعت پر بھی ہولی وڈ پروڈیوسر کے خلاف فرد جرم عائد کرے گی۔

عدالت بنیادی طور پر ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے تحت فیصلے سنا رہی ہے۔نیویارک پولیس پہلے ہی پروڈیوسر پر 2004 اور 2013 میں 2 مختلف خواتین کو ’ریپ‘ کرنے کی فرد جرم عائد کر چکی ہے۔اب عدالت نے بھی ان پر 2006 میں ایک خاتون کو ریپ کرنے کے الزام میں ان پر فرد جرم عائد کردی۔اگر ہولی وڈ پروڈیوسر پر خواتین کو ریپ کرنے کے الزامات ثابت ہوئے تو انہیں کم سے کم 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…